مشیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ

Further Reduction in Petrol Prices?
مشیر خزانہ خرم شہزاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید کمی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہ سکتا ہے۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک باقاعدہ پیٹرن کے تحت ہوتا ہے۔ کبھی اضافہ ہوتا ہے اور کبھی کمی۔ اس لیے مستقبل میں بھی کمی کے امکانات موجود ہیں۔
دوسری جانب حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر چکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











