سندھ حکومت کا کراچی کے یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین کھولنے کا فیصلہ

حکومتِ سندھ نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے یونیورسٹی روڈ پر مکسڈ ٹریفک لین کو جلد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی کے شہریوں کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے کہ حکومتِ سندھ نے یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین کو جلد ہی عام ٹریفک کے لیے کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر جاری تعمیراتی کام اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ٹرانس کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر چنہ، منصوبے کے کنسلٹنٹس اور متعلقہ اداروں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : بہاولپور کا کراچی سے فضائی رابطہ 3 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ بحال
اجلاس کے دوران وزیر کو منصوبے کے مختلف حصوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مختلف سیکشنز پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے ایک اہم اور انقلابی سفری منصوبہ ہے، جس کی بروقت تکمیل حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے تمام اداروں کو سخت ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں کیونکہ حکومتِ سندھ شہریوں کو بہتر، محفوظ، جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے بلکل پرعزم ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو زبردست فروغ ملے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











