جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

پنجاب میں طوفانی بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 9 افراد جاں بحق

22 جولائی, 2026 14:48

پنجاب مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے، ندیاں نالے ابل پڑے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گوجرانوالہ، ملکوال اور پاکپتن میں مکانات کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں 15 ہزار اساتذہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ مانگ لی، صوبائی حکومت مالی بحران کا شکار

طوفانی بارشوں کی وجہ سے نارووال میں 15 سال اور گوجرانوالہ میں 10 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ سیالکوٹ شہر میں محض 4 گھنٹوں کے دوران 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے پورے شہر کو پانی میں ڈبو دیا ہے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

حکام نے راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں فلیش فلڈنگ کے شدید خطرے کے پیشِ نظر نالہ بسنتر اور دریائے راوی کے قریب رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔