ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں کرپشن برداشت نہیں ہوگی، ڈی آئی جی ٹریفک کا بڑا فیصلہ

Driving License Schedule Announced July 13–19
لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب لائسنس صرف میرٹ پر جاری کیے جائیں گے جبکہ کرپشن یا بے ضابطگیوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شکایات سامنے آنے کی صورت میں متعلقہ ضلعی افسران کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کارروائی صرف لائسنسنگ سینٹرز کے انچارج اور عملے تک محدود تھی، تاہم اب کرپشن کی شکایات پر سپروائزری افسران بھی جواب دہ ہوں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق متعلقہ آر پی او لائسنسنگ انچارج اور عملے کے خلاف تحقیقات کرے گا، جبکہ ٹریفک ہیڈ کوارٹر ضلعی افسران کی کارکردگی کی نگرانی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہیڈ آفس کنٹرول روم کے ذریعے تمام لائسنسنگ سینٹرز کی مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ ڈرائیونگ لائسنس صرف شفاف اور میرٹ کے نظام کے تحت جاری کیے جا سکیں۔
محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام ضلعی افسران کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










