سندھ میں 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

General holidays announced from November 22 to 24
کراچی: حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن (SGA&CD) کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 29 جولائی کو سندھ بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ خودمختار ادارے، بااختیار اتھارٹیز اور بلدیاتی کونسلز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
حکومت سندھ کے مطابق یہ تعطیل حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے دی گئی ہے، جہاں ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مند شرکت کریں گے۔ عرس کے موقع پر مختلف مذہبی، روحانی اور ثقافتی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










