ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بڑی سہولت

Big good news for those applying for a driving license; an important announcement has been made
اسلام آباد: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر خان نے کہا ہے کہ محفوظ سفر کے لیے ہر اہل شہری کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 4 لاکھ 37 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق مختلف سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو جدید، شفاف، پیپر لیس اور کیش لیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے باعث لائسنسنگ کا عمل مزید آسان اور تیز ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 82 ہزار سے زائد شہریوں کو نئے لرنر ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے، جبکہ 75 ہزار سے زائد افراد کو نئے ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے گئے۔
اسی طرح 48 ہزار سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید مکمل کی گئی، 4 ہزار 300 سے زائد افراد کو ڈوپلیکیٹ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 7 ہزار سے زائد لائسنسز کو دوسرے اضلاع یا اقسام سے تبدیل اور انڈورس کیا گیا۔
سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان نے کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے لائسنسنگ نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ اپنا لائسنس ہمیشہ ساتھ رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












