اگست میں 12 چھٹیاں، پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر

Four Holidays at Once? Big News Announced
اگست 2026 پاکستانی عوام کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خوشگوار ثابت ہونے والا ہے، جہاں سرکاری اور ہفتہ وار تعطیلات ملا کر شہریوں کو مجموعی طور پر 12 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگست میں 2 سرکاری تعطیلات جبکہ 10 ہفتہ وار چھٹیاں شامل ہوں گی۔ اس دوران شہریوں کو آرام اور تفریح کے لیے کئی مواقع میسر آئیں گے۔
رواں سال 14 اگست بروز جمعہ یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کے باعث عوام کو مسلسل تین روز آرام کا موقع ملے گا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی۔
کلینڈر کے مطابق اگست 2026 میں ہفتہ وار تعطیلات اور سرکاری چھٹیوں کو شامل کیا جائے تو عوام کو مجموعی طور پر 12 تعطیلات ملنے کا امکان ہے، جس سے شہری اپنی چھٹیوں کی منصوبہ بندی بہتر انداز میں کر سکیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









