منگل، 28-جولائی،2026
منگل 1448/02/14هـ (28-07-2026م)

ہم آزاد کشمیر کو کبھی مقبوضہ کشمیر بننے نہیں دیں گے؛ میرپور میں بلاول بھٹو کا مخالفین کو واضح پیغام

28 جولائی, 2026 15:40

میرپور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم اور زیادتی کو جمہوریت کا نام نہیں دیا جا سکتا، آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر سوال اٹھتے ہیں۔

میرپور میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کو اکثریت دلوائی، میرپور کے عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا اور اس کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کے مطابق چوہدری یاسین دونوں نشستوں پر کامیاب ہوئے، اپنے تمام امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم اپنی 100 فیصد نشستیں واپس حاصل کرکے رہیں گے، ووٹوں کی گنتی کچھ بھی ہو لیکن عوام کی خواہش کے مطابق تیر جیت چکا ہے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ ماضی کے انتخابات کی طرح دوبارہ وہی اقدامات کیے گئے، لیکن یہ ان کی بھول ہے کہ ہم انہیں ووٹ پر ڈاکا ڈالنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی مفاد میں حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم مسلم لیگ ن کے مفاد کے لیے کسی کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے مفاد کے نام پر ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کو کبھی مقبوضہ کشمیر بننے نہیں دیں گے۔

احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے بھی تاریخی غلطیاں ہوئیں، اگر کمیشن بنا دیا جاتا تو سچ اور جھوٹ سامنے آ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بھائیوں کو شہید ہوتے نہیں دیکھ سکتے، احتجاج کے مسئلے کا درمیانی راستہ نکالنا چاہیے تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔