بدھ، 29-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن سے میرپور میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ

29 جولائی, 2026 15:54

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن سے میرپور میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کردیا ہے۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 اگست کو تیر اور کشمیر کی جیت ہوگی، پیپلز پارٹی 3نسلوں سے کشمیر کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ایک سیاسی جماعت نسل درنسل دھاندلی کی پیداوار ہے، ایک سیاسی جماعت کسی ایک الیکشن میں بھی ووٹ سے نہیں جیتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر بار دھاندلی سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بنتے ہیں، بچہ بچہ جانتا ہے یہ ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار میں آتے ہیں، ہم انہیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، یہ مظفر آباد ہے،سری نگر نہیں، آپ کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اس جماعت سے ہے جو دھاندلی کی پیداوار ہے، یہ کس منہ سے انکار کرسکتے ہیں کہ دھاندلی نہیں کرتے، ایک جماعت کا قائد آر او الیکشن کی وجہ سے تیسری بار وزیر اعظم بنا، اس جماعت کا قائد پہلی بار اصغر خان کیس، دھاندلی کے نتیجے میں وزیر اعظم بنا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپ وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ ہیں تو فارم 47کی وجہ سے ہیں، کشمیری عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، وفاق کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری ان سے نفرت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے دھاندلی میں ملوث نہیں تو تحقیقات کریں، سچ اور مفاہمت کو مانتے ہیں تو کمیشن سے کیوں انکار کررہے ہیں، سچ اور مفاہمت  کمیٹی بنے گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوجائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔