جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

آزاد کشمیر انتخابات، خواجہ آصف کا علیم خان سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ

31 جولائی, 2026 09:11

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے آزاد کشمیر انتخابات پر بیان دینے پر عبدالعلیم خان سے استعفیٰ دینے اور حکومت مخالف بینچوں پر بیٹھنے کا مطالبہ کر دیا۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے عبدالعلیم خان کے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق سامنے آنے والے بیان پر ان سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علیم خان کو صرف بیان بازی تک محدود رہنے کے بجائے عملی قدم اٹھانا چاہیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر علیم خان کو آزاد کشمیر کے انتخابات پر اعتراضات ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور حکومت مخالف بینچوں پر بیٹھنے کا باقاعدہ اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف نے بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر پر بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا

انہوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ علیم خان کی جانب سے صرف بیانات کا سلسلہ جاری رہتا ہے یا پھر واقعی ان کا استعفیٰ بھی سامنے آتا ہے۔

خواجہ آصف نے راوی کنارے قائم منصوبے کے متاثرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ گزشتہ ایک سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔

اجنہوں نے مزید کہا کہ علیم خان کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ ساتھ راوی کنارے کے متاثرین سے بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے۔ سیاست میں کبھی کبھی شرم و حیا کا مظاہرہ بھی ضروری ہوتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔