سندھ حکومت نے 4 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

Government Declares Holiday, Notification Issued
سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔ تمام تعلیمی ادارے 4 اگست 20 صفر 1448 ہجری کو بند رہیں گے۔
چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں مذہبی اجتماعات، جلوس اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہی سرگرمیوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو اور سیکیورٹی انتظامات بھی مؤثر انداز میں کیے جا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










