مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے

Prominent Pakistani Politician Passes Away
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ملک محمد اقبال چنڑ کو کچھ عرصہ قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا آپریشن بھی کیا گیا۔ تاہم کئی ہفتوں تک زیر علاج رہنے کے باوجود ان کی صحت بہتر نہ ہو سکی اور وہ انتقال کر گئے۔
ملک محمد اقبال چنڑ کا شمار مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر عزیز و اقارب اور سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کے انتقال سے خاندان اور ان کے سیاسی ساتھیوں میں غم کی فضا ہے۔
واضح رہے کہ ملک محمد اقبال چنڑ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پر مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک اقبال چنڑ کی وفات سے ایک مخلص عوامی رہنما سے محروم ہوگئے، ملک اقبال چنڑ مسلم لیگ ن کے مخلص اور نظریاتی کارکن تھے، ملک اقبال چنڑ نواز شریف کے سچے اور وفادار ساتھی تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے انہیں ذاتی طور پر جاننے، پنجاب میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، مرحوم کی وفاداری، خدمات،وابستگی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائےگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












