موجودہ عالمی چیلنجز سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا، پاکستانی مندوب عاصم افتخار

No Country Can Face Challenges Alone
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے ینگ لیڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات اور غیر ملکی قبضوں نے دنیا کو شدید انسانی بحران سے دو چار کردیا، عالمی تقسیم نے بین الاقوامی اداروں پر اعتماد کمزور کردیا، موجودہ عالمی چیلنجز سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مؤثر کثیرالجہتی ناگزیر ہے، اجتماعی ذمہ داری اور جامع سفارشات کاری ہی دیرپا امن کی ضمانت ہیں، بین الاقوامی قانون کا احترام عالمی امن کیلئے بنیادی شرط ہے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ دنیا کو نئے عزم اور مضبوط عالمی شراکت داری کی ضرورت ہے، مشترکہ حل ہی عالمی بحرانوں سے نکلنے کا مؤثر راستہ ہیں، بین الاقوامی اداروں پر اعتماد کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












