اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے پر شدید تحفظات ہیں، قمر زمان کائرہ

02 اگست, 2026 15:44

پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی ناکامی اور ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، لیکن انتخابی عمل کے دوران سنگین بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں ہیں۔ ایل اے 31 کے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا ایک کارکن شہید ہوا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بارہا متنبہ کرنے کے باوجود وہ پولنگ اسٹیشنز کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کی کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مطالبے پر شدید تنقید

انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے مزید کہا کہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر جب اپنے حلقے میں گئے تو ان پر بھی حملہ کر دیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ریاست کے صدر کو تحفظ حاصل نہیں تو عام سیکیورٹی پلان ناکام تھا۔

قمر زمان کائرہ نے ایل اے 27 میں الیکشن ملتوی کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا بارش سے درخت گرنے کا بہانا نا قابل قبول ہے کیونکہ اگر دیگر مقامات پر 12 بجے پولنگ شروع ہو سکتی تھی تو وہاں بھی ہو سکتی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن الیکشن عملے کو اٹھا کر گھر لے گئے اور ٹھپے لگائے، جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنز ایسے تھے، جہاں دوپہر ایک بجے تک عملہ پہنچا ہی نہیں تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔