اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

پیپلز پارٹی کو بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، امیر مقام

02 اگست, 2026 15:52

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ بغیر ثبوت کے دھاندلی کے الزامات لگانے کے بجائے نتائج اور عوامی فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج اور دھاندلی کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بغیر کسی ثبوت کے دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے خود کہا تھا کہ انہیں صرف 4 حلقوں پر اعتراضات ہیں۔

امیر مقام نے واضح کیا کہ الزام تراشی کرنے کے بجائے سیاسی قیادت کو عوام کے پاس جا کر یہ پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے انہیں ووٹ کیوں نہیں دیا۔ میرپور ڈویژن کے عوام نے مسلم لیگ ن کی بہترین کارکردگی اور خدمت کی بنیاد پر انہیں اپنا ووٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے پر شدید تحفظات ہیں، قمر زمان کائرہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مخالفین کی پوری لیڈر شپ موجود تھی اور ہم نے وہاں کے انتخابی نتائج کو کھلے دل سے قبول کیا تھا۔

آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم اپوزیشن کا اپنا تھا تو پھر الیکشن میں دھاندلی کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟

انہوں نے زور دیا کہ عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے اور اس طرح کے بلیم گیم سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔