پیر، 3-اگست،2026
پیر 1448/02/20هـ (03-08-2026م)

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ

03 اگست, 2026 15:09

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں متعدد ٹھکانے تباہ اور کئی دہشت گرد ہلاک کر دیئے

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت گزشتہ 2 ماہ سے مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات کبل دھماکہ: مزید 2 پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید، مجموعی تعداد 17 ہو گئی

شمالی وزیرستان کے علاقے کھٹی کلی میں کی گئی ایک اہم کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے کئی دیگر دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد ہوا ہے۔

ان تمام انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران اس بات کو خاص طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عام عوام کے جان و مال کا مکمل تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔

سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔