پاک فوج، سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کیلئے ہروقت تیار ہے، فیلڈ مارشل

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیر کے روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز میں قائم نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری مون سون سیزن کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور مربوط حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے آرمی چیف کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی رسپانس سسٹم سے آگاہ کیا۔
بریفنگ کے دوران "ڈیزاسٹر لینز 2026” کے بارے میں بھی بتایا گیا، جو ایک جدید ڈیجیٹل نظام ہے اور ملک بھر میں مون سون کی صورتحال، موسمی خطرات اور دیگر ممکنہ قدرتی آفات کی مسلسل نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی جانوں اور اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کے لیے ہر ادارے کو مکمل تیاری، مؤثر بین الادارہ جاتی تعاون اور بروقت ردعمل کو یقینی بنانا ہوگا۔
آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک افواج ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں بھرپور تعاون فراہم کریں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










