آٹے کی قیمت میں کمی ہو گئی

Good News For Inflation-Hit Citizens
کراچی انتظامیہ نے ایکس مل آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی قیمت کے مطابق آٹا اب 133 روپے کے بجائے 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، آٹے کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں گندم کی دستیابی، آٹے کی پیداوار، سپلائی اور مارکیٹ میں قیمتوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فلور ملز کے نمائندوں، محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
حکام کے مطابق کراچی کو اندرون سندھ سے گندم کی فراہمی میں بہتری آ رہی ہے۔ گندم کی بہتر سپلائی کے باعث آٹے کی قیمت کو مزید کم کرنے کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ اگر گندم کی ترسیل کا موجودہ سلسلہ برقرار رہا تو شہریوں کو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف مل سکتا ہے۔
کمشنر کراچی نے اجلاس میں کہا کہ انتظامیہ آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ سپلائی میں مزید بہتری آنے کی صورت میں ایکس مل آٹے کی قیمت تقریباً 125 روپے فی کلو تک لانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے عام صارفین پر مہنگائی کا بوجھ کچھ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انتظامیہ نے آٹے کی مسلسل اور مناسب سپلائی یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ مارکیٹ میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح ناجائز منافع خوری کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی تاکہ سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمت کا فائدہ براہ راست شہریوں تک پہنچ سکے۔
متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں پر نظر رکھی جائے۔ نئی قیمت پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔ قیمتوں کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











