بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری

05 اگست, 2026 11:30

نیب نے 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2 ہزار 452 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کر لی ہے۔ ادارے نے احتسابی عمل کو تیز کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا نظام بھی متعارف کرا دیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے قومی اثاثوں کی واپسی کا عمل 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مزید تیزی سے جاری رہا۔

نیب ہیڈ کوارٹرز سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ادارے نے بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں 10 لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سے زائد کا سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا ہے۔ اس عرصے کے دوران نیب کی براہ راست اور بالواسطہ ریکوری 2 ہزار 452 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے پاس نیب مقدمات سننے کا اختیار نہیں، عدالتی فیصلہ

نیب سکھر نے سب سے زیادہ ریکوری کرتے ہوئے 1.01 کھرب روپے مالیت کی 8 لاکھ 53 ہزار 678 ایکڑ اراضی واگزار کرائی۔

نیب بلوچستان نے 604 ارب روپے سے زائد مالیت کی 2 لاکھ 9 ہزار 544 ایکڑ جنگلاتی اراضی واپس حاصل کی جبکہ نیب کراچی نے غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق 11 ہزار 422 ایکڑ اور نیب اسلام آباد نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سی ڈی اے کے 810 ایکڑ پلاٹس واپس حاصل کیے۔

رہائشی اور مالی فراڈ کے کیسز میں 24 ہزار 365 سے زائد متاثرین کو 42 ارب روپے سے زائد کی رقوم واپس کی گئیں۔

نیب اب جدید دور میں داخل ہو چکا ہے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ای انویسٹی گیشن نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جو مشین لرننگ کے ذریعے تحقیقاتی عمل کو بلکل تیز کر دے گا۔ مارچ 2023 سے جون 2026 تک نیب کی مجموعی ریکوری 16 ہزار 938 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔