خیبر آپریشن میں پاک فوج کے افسر کی بے مثال جرات، موت کے منہ سے بھی جوانوں کا مورال بلند رکھا

فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے افسر نے بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہونے کے باوجود غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوانوں کا مورال بلند رکھا۔
خیبر کے علاقے تیراہ میں 4 اگست 2026 کو فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاک فوج کے ایک یونٹ کے کمانڈنگ افسر بارودی مواد کے دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود کمانڈنگ افسر نے غیر معمولی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا اور جوانوں کا مورال بلند رکھتے ہوئے آپریشن کا تسلسل یقینی بنانے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
یہ واقعہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے عزم، بہادری اور فرض شناسی کی ایک واضح مثال ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔
قوم کے تعاون اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث خوارج کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ پاکستان کے امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے اور اس کا ہر جوان ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










