یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ: سندھ حکومت کا کام کی رفتار تیز کرنے اور رکاوٹیں دور کرنے کا حکم

کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے سانحات نہیں ہوں گے، شرجیل میمن
کراچی: سندھ حکومت نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام یوٹیلٹی رکاوٹیں پیشگی بنیادوں پر دور کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، پیش رفت اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، یلو لائن بی آر ٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کمال دایو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
یلو لائن حکام نے اجلاس میں منصوبے کے مختلف حصوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق سینئر وزیر کو بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ منصوبے پر کام منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں منصوبے کے ڈپوز مکمل کر لیے جائیں گے۔
شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی کہ منصوبے میں تاخیر سے بچنے کے لیے یوٹیلٹی شفٹنگ اور ری لوکیشن سے متعلق تمام اقدامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے تعمیراتی رفتار کو برقرار رکھا جائے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اہم عوامی منصوبہ ہے، جس کی بروقت تکمیل سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطہ کاری کے ذریعے تمام مسائل فوری حل کیے جائیں اور منصوبے کی رفتار ہر صورت برقرار رکھی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








