بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

5 اگست 2019، کشمیری شناخت اور حق خودارادیت چھیننے کا سیاہ دن

05 اگست, 2026 11:56

بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو 7 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔

یوم استحصال کشمیر کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور قومی تشخص سے وابستگی کی علامت ہے۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت یکطرفہ طور پر ختم کر دی تھی۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے اغوا کیے گئے 7 ہزار 151 افراد میں سے 4 ہزار 190 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں آج یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور یکجہتی کے ساتھ منایا جارہا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے پہلے 8 ماہ میں بھارتی فوج کی غیر قانونی حراست میں 113 اور عدالتی حراست میں ایک ہزار 535 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔

جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس کے اعداد و شمار کے مطابق طویل کرفیو اور مواصلاتی بندش کے باعث سیاحت سے وابستہ  44 ہزار 500 کشمیری بے روزگار ہو چکے ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارڈین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 2 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ قابض بھارتی فوج کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں، جنہیں ہر قسم کے قانون سے استثنیٰ حاصل ہے۔

کشمیر کوئی علاقائی تنازع نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔

سخت پابندیوں کے باوجود کشمیری عوام اپنے مطالبات پر ثابت قدم ہیں۔ پاکستان ہر سال 5 اگست کو یوم استحصال منا کر کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔