پاکستان میں انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال، طورخم بارڈر سے آنے والے نومولود افغان بچے کا کامیاب علاج

پشاور: پاکستان نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے طورخم بارڈر کے ذریعے آنے والے 10 روزہ بیمار افغان بچے کو فوری طبی امداد فراہم کرکے اس کی جان بچا لی۔
2 اگست کو جلال آباد سے تعلق رکھنے والے افغان خاندان کو اپنے نومولود بچے کے علاج کے لیے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد بچے کو فوری طور پر فرنٹیئر کور اسپتال حیات آباد منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی اور بروقت علاج کے باعث نومولود بچے کی حالت خطرے سے باہر آ گئی اور اس کی صحت میں نمایاں بہتری آئی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار نومولود کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا اور اس کی جان بچانا تھا۔
پاکستان نے مشکل حالات میں بھی انسانی جانوں کے تحفظ اور ضرورت مند افراد کی مدد کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے افغان خاندان کو فوری طبی سہولت فراہم کی، جس کے باعث نومولود بچے کا کامیاب علاج ممکن ہو سکا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










