بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل، 13 سالہ کزن گرفتار

05 اگست, 2026 15:24

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا گیا، جس پر ڈیفنس پولیس نے 13 سالہ کزن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں ڈیڑھ سالہ بچی کے قتل کا دردناک واقعہ پیش آیا، جس پر ڈیفنس پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 645/26 قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کر لیا ہے۔

والد کے مطابق ان کی اہلیہ اپنے میکے گئی ہوئی تھی اور شام کو گھر سے محلے میں گئی تو ان کا رشتہ دار منان بچی کو چیز دلانے کے بہانے گھر سے لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، موبائل فارنزک رپورٹ اور ڈیٹا ریکارڈ تفتیشی حکام کو موصول

ملزم جب بچی کو واپس لایا تو وہ بے ہوش تھی، اس کے کپڑے گندے تھے اور منہ سے گند نکل رہا تھا۔ بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال اور بعد ازاں این آئی سی ایچ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

والد نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کی بچی کو شدید تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی معائنے میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم حتمی رپورٹ جاری کی جانا باقی ہے۔

واقعے کے فوری بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، جسے بعد میں پولیس نے اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے اور وہ مقتولہ بچی کا کزن ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر معاملے کی قانونی اور تفتیشی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔