بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

کراچی میں دلخراش واقعہ، ڈیڑھ سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد دوران علاج دم توڑ گئی

05 اگست, 2026 15:47

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ڈیڑھ سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق بچی کو ایک کم عمر نوجوان گھر سے گھمانے کے بہانے لے کر گیا تھا، جو بچی کا قریبی رشتے دار بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم منان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق ملزم اکثر بچی کو گھمانے کے لیے لے جاتا تھا۔ واقعے کے روز جب ملزم بچی کو واپس گھر چھوڑ کر گیا تو اس نے بتایا کہ بچی سو رہی ہے، تاہم کچھ دیر بعد بچی کی طبیعت خراب ہونے لگی جس پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس تھانے میں بچی کی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں جبکہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ اور مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔