سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

Gold prices in Pakistan Today - august 22, 2026
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی۔
اس کےعلاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7 ہزار 379 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











