ایران کیساتھ جنگ سے امریکہ اسٹریٹجک کمزوریوں کا شکار ہوا، ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکہ شدید اسٹریٹجک کمزوریوں اور معاشی دباؤ سے دوچار ہوا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکہ مختلف اسٹریٹجک کمزوریوں کا شکار ہو چکا ہے۔ امریکی انتظامیہ کو اس وقت جنگ کے بعد اہم فوجی اور شدید معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو آبنائے ہرمز عالمی معیشت کے خلاف دباؤ کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے، امریکی وزیر خزانہ
ایرانی کمانڈر حسین محبی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ماضی کی تمام جنگوں کے بھاری اخراجات دیگر ممالک پر منتقل کر دیئے تھے، لیکن ایران کے خلاف جنگ میں اسے براہ راست شدید اسٹریٹجک دباؤ برداشت کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں امریکہ کی تمام اسٹریٹجک کمزوریاں دنیا کے سامنے نمایاں ہوئی ہیں اور اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو یہ توقع تھی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ایران کے میزائل ذخائر مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے، لیکن امریکی انتظامیہ کا یہ اندازہ غلط نکلا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









