جمعرات، 27-اگست،2026
جمعرات 1448/03/14هـ (27-08-2026م)

امریکہ جنگ میں کچھ حاصل کر سکا نہ معاشی دباؤ سے حاصل ہوگا، ایرانی صدر

27 اگست, 2026 09:19

ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اقتصادی دباؤ کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کر سکے گا، ایران ان پابندیوں کا مضبوطی سے مقابلہ کرے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی پالیسیوں پر سخت نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایران سے کچھ حاصل نہیں کر سکے گا۔ ایران غیر ملکی معاشی دباؤ کے خلاف مکمل مضبوطی کے ساتھ ڈٹا رہے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ ملک کے مختلف معاشی شعبوں نے امریکی دباؤ سے محفوظ رہنے کے لیے کئی اہم اقدامات اور تجاویز تیار کر لی ہیں، جن پر عمل درآمد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کیساتھ جنگ سے امریکہ اسٹریٹجک کمزوریوں کا شکار ہوا، ایرانی پاسداران انقلاب

انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ کے میدان میں کچھ حاصل کر سکا ہے اور نہ ہی وہ اقتصادی دباؤ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر پائے گا۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی حکومت ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی تمام درپیش مسائل کا حل چاہتی ہے، تاہم امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف ملک کا مضبوط مؤقف کسی بھی صورت تبدیل نہیں ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔