امریکہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، امریکی وزیر توانائی

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنے اور مذاکرات کے ذریعے ایرانی ایٹمی مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت ایران کے ایٹمی معاملے کو بات چیت اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنے کے ذریعے حل کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکومت کی شدید خواہش ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو مذاکرات اور عالمی ایجنسی کے معائنے کے ذریعے ہی حتمی انجام تک پہنچایا جائے، اور یہی ٹرمپ انتظامیہ کا پہلے دن سے بنیادی ایجنڈا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا اقوام متحدہ سے امریکی پابندیوں کے انسانی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ
کرس رائٹ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ واشنگٹن حکومت ایران کے ساتھ ایک ایسے نیوکلیئر معاہدے پر بھی غور کر سکتی ہے، جس کے تحت تہران کو اپنے شہری اور پرامن ایٹمی پروگرام کو فروغ دینے کے لیے امریکی تعاون حاصل ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تعاون سے ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام تیار ہونا مکمل طور پر ممکن ہے، جو تمام فریقین کے مفاد میں ہوگا۔
امریکی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ مذاکرات ہی کو وہ واحد اور بہترین طریقہ سمجھتی ہے، جس کے ذریعے ایران کو ایٹِمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جا سکتا ہے اور خطے میں استحکام لایا جا سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









