ہفتہ، 29-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/16هـ (29-08-2026م)

ایران کے پاس دشمنوں کیلئے کئی ’سرپرائزز‘ موجود ہیں، قائم مقام وزیر دفاع

29 اگست, 2026 13:43

تہران: ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ملک نے پابندیوں اور مشکلات کے باوجود اپنی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور دشمنوں کے لیے کئی ’سرپرائزز‘ تیار ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق مجید ابن الرضا نے کہا کہ فی الحال ان نئی صلاحیتوں اور منصوبوں کی تفصیلات بیان کرنا مناسب نہیں، تاہم دفاعی صنعتوں میں مسلسل کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس موجود سائنسی علم، تکنیکی صلاحیت اور نوجوانوں کی استعداد مستقبل میں نئی دفاعی کامیابیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

قائم مقام ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر دشمن ایران کی ان نئی صلاحیتوں سے آگاہ ہو جائیں گے، اس لیے موجودہ مرحلے پر ان منصوبوں کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں لائی جا سکتیں۔

مجید ابن الرضا نے مزید کہا کہ ایران نے طویل عرصے سے عائد پابندیوں اور مختلف مشکلات کے باوجود اپنی دفاعی صنعت کو آگے بڑھایا ہے اور ملکی سطح پر دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایرانی دفاعی شعبہ اپنی تحقیق، مقامی پیداوار اور نوجوان ماہرین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل میں بھی نئی پیش رفت جاری رکھے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔