ہفتہ، 29-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/16هـ (29-08-2026م)

ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا

29 اگست, 2026 10:04

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی نئی پابندیاں ایرانی شہریوں کی زندگی، صحت اور روزگار کے لیے سنگین مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق دیگر ممالک اور اداروں کی جانب سے ان پابندیوں پر عمل درآمد امریکی غیر قانونی اقدامات میں تعاون کے مترادف ہوگا، اس لیے تمام ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل کرنے سے گریز کریں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے اقتصادی دباؤ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے اثرات عام شہریوں تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ تہران نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کرے۔

دوسری جانب ایرانی قیادت نے حکومت کو ملک میں موجود معاشی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سمیت عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ایسے بیانات سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوام کے حوصلے اور قومی جذبے کو متاثر کرسکتے ہوں۔

ایران کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے داخلی سطح پر مؤثر اقدامات ضروری ہیں، جبکہ بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی خود انحصاری کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔