جمعرات، 10-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/28هـ (10-09-2026م)

پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جی ایم مکئی کی کاشت کی اصولی منظوری

10 ستمبر, 2026 13:41

ملک میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم) مکئی کی کاشت کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے، جس سے زرعی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔

پاکستان میں زرعی شعبے کو جدید بنانے اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کی سمت میں ایک بڑا اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کابینہ کمیٹی نے ملک میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم) مکئی کی کاشت کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ ایس آئی ایف سی اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد زراعت میں جدید بیج اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا ہے۔

جی ایم مکئی ایسا بیج ہے، جو سائنسی اور جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے اور یہ کیڑوں، مختلف بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف زبردست مدافعت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان سرحد پر ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا، پاکستان کے مؤقف کی تائید

دو دہائیوں سے زائد کی طویل کوششوں اور پالیسی مشاورت کے بعد عالمی ملٹی نیشنل سیڈز کمپنیوں کو پاکستان میں اس جدید بیج کی کاشت کی اصولی اجازت مل سکے گی، جس سے کسانوں کو فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہونے کی امید ہے۔

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ خزانہ کے ساتھ ساتھ گرین پاکستان انیشیٹو کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹس کے مطابق مونسانٹو، بائر اور سِنجینٹا جیسی عالمی کمپنیاں 1980 کی دہائی سے پاکستان کی بیج کی منڈی میں کام کر رہی ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جی ایم مکئی کی اجازت سے نہ صرف زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور موسمیاتی اثرات کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔