اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

15 ستمبر, 2026 10:08

مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہو گئی ہے اور متعدد کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری صفر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فورسز میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان، 4 سالوں میں 700 سے زائد اہلکاروں نے اپنی زندگی ختم کر لی

عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی کمی اور کم منافع کے باعث بھارتی مارکیٹ سے سرمایہ تیزی سے نکال رہی ہیں۔ اس عدم دلچسپی کے باعث بھارتی اسٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

بینک آف امریکہ کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت اب ایشیا میں سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے۔ بھارتی معیشت کی اس پستی اور اسٹاک مارکیٹ کی بدحالی نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔