ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیر پیٹرولیم

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ بحران کے تناظر میں تیل کی قیمتوں اور دستیابی کومانیٹر کیاجارہاہے، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کو پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سپلائی پر اثرپڑرہاہے، توانائی شعبے کے فیصلے قومی مفاد اور ملکی ضروریات کے مطابق کیے جارہے ہیں، موجودہ صورتحال میں ملک میں موجود ریفائنریز نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، غریب طبقے کے لیے فیول ریلیف اسکیم متعارف کروائی گئی ہے، عالمی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










