پاکستانی معیشت میں رواں مالی سال نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید کمی آگئی

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری کے مثبت رجحانات سامنے آئے ہیں، برآمدات میں بھی اضافہ ہوگیا۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی معیشت کے اعشاریوں میں زبردست اور حوصلہ افزا بہتری دیکھی گئی ہے۔
معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگست کے مہینے میں 70 فیصد کمی کے بعد صرف 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے، جبکہ ان دو ماہ کا مجموعی خسارہ 36 فیصد کم ہوا ہے۔
بیرونی کھاتوں کی اس بہتری کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 9.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کارگو کی ترسیل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پِپری ریلوے لنک کی بحالی کا کام تیز
ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے بڑھنے سے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 3 لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مالی سال 2027 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 7 ارب 3 عشاریہ ارب ڈالر پاکستان موصول ہوئے ہیں، جبکہ ترسیلاتِ زر میں سالانہ 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سروسز کی برآمدات میں 29 فیصد، آئی ٹی کی برآمدات میں 17 فیصد اور فری لانسرز کی آمدن میں 42 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا ہے، جو ملکی معیشت کے مضبوط ہوتے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










