اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کارگو کی ترسیل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پِپری ریلوے لنک کی بحالی کا کام تیز

18 ستمبر, 2026 11:09

وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پِپری ریلوے لنک کی بحالی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ریلوے اور بندرگاہی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرکے کارگو کی ترسیل کو مؤثر بنانے کیلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پِپری ریلوے لنک کی بحالی پر کام تیز کردیا گیا۔

ریلوے اور بندرگاہی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کر کے ملک میں کارگو کی ترسیل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پِپری ریلوے لنک کی بحالی کے اس بڑے منصوبے کے تحت 52 کلومیٹر طویل ایک مخصوص ڈوئل ٹریک ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پورٹ قاسم کی کارگو ہینڈلنگ 47 ملین ٹن تک پہنچ گئی، فیس لیس سسٹم نافذ

اس پورے پروجیکٹ میں 25 بڑے ریلوے و سڑکوں کے پل اور 6 فلائی اوورز و گریڈ سیپریٹرز کی تعمیر بھی شامل ہے۔

منصوبے کی سیکیورٹی اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے 100 فیصد محیطی باڑ، جدید حفاظتی انتظامات اور مرکزی خودکار سگنلنگ کا نظام نصب کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈیڑھ کلومیٹر کے مخصوص ریلوے لنک کے ذریعے لاجسٹکس پارک کو براہِ راست کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

اس نظام کے تحت بندرگاہوں سے کنٹینرز ریلوے کے ذریعے لاجسٹکس پارک لائے جائیں گے، جہاں سے ٹریلرز کے ذریعے انہیں ملک کے دیگر حصوں یعنی اپ کنٹری روانہ کیا جائے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔