پورٹ قاسم کی کارگو ہینڈلنگ 47 ملین ٹن تک پہنچ گئی، فیس لیس سسٹم نافذ

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں پورٹ قاسم کی کارکردگی اور مجموعی کارگو ہینڈلنگ میں حیرت انگیز بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
پورٹ قاسم کے بحری راستوں میں مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کے لیے ڈریجنگ کا عمل مسلسل جاری ہے، جبکہ کسٹمز کلیئرنس کے نظام میں بھی جدید اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بندرگاہوں پر اصلاحات کے مثبت اثرات، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری
پورٹ قاسِم پر فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کے نفاذ سے نہ صرف کاروباری عمل میں شفافیت آئی ہے بلکہ ریونیو کلیکشن بھی 6.8 ملین سے بڑھ کر 7.9 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ان تمام انقلابی اصلاحات کے ثمرات کے طور پر عالمی سطح پر بھی پورٹ کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور ورلڈ بینک کے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس میں پورٹ قاسِم کو گزشتہ پانچ برسوں میں دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










