اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

بی وائی ڈی نے پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل ہونے والی SEALION 6 متعارف کرا دی

19 ستمبر, 2026 09:23

لاہور میں جاری آٹو شو کے دوران چینی کمپنی بی وائی ڈی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑیوں کے ماڈلز پیش کرتے ہوئے SEALION 6 بھی متعارف کرا دی ہے، جسے کمپنی کے مطابق ملک میں مقامی طور پر اسمبل کیا جائے گا۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ہونے والی نمائش میں بی وائی ڈی نے الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی نئی لائن اَپ پیش کی۔ اس میں بی وائی ڈی ایٹو ٹو، بی وائی ڈی شارک 6 اینیورسری ایڈیشن، SEALION 6 اور ڈینزا بی ایٹ شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق SEALION 6 پاکستان میں بی وائی ڈی کی پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی ہوگی۔ مقامی سطح پر اس کی اسمبلنگ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

بی وائی ڈی کے مطابق SEALION 6 میں سپر ڈی ایم آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جبکہ گاڑی کی مجموعی ڈرائیونگ رینج 1100 کلومیٹر تک بتائی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقامی اسمبلنگ کے آغاز کے ساتھ SEALION 6 ملک کی آٹو موبائل مارکیٹ میں بی وائی ڈی کی موجودگی کو مزید وسعت دے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔