اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

وزیراعظم کا رعائتی نرخوں پر پیٹرول کی فراہمی اسکیم سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ

19 ستمبر, 2026 15:06

وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں باقاعدہ اجرا کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق اس اسکیم کے تحت شہریوں کو پیٹرول کی خریداری پر رعایتی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 100 روپے فی لیٹر رعایتی نرخ پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔ اس سہولت سے وہ افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ایک وقت میں 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلواتے ہیں۔

5 لیٹر سے کم پیٹرول خریدنے والے صارفین کو بھی ایک ٹوکن کے ذریعے ایک ہفتے کے دوران 500 روپے تک کی رعایت دی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے ہر ہفتے ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ایک صارف کو ایک ہفتے میں ایک ٹوکن دیا جائے گا۔ اس طرح ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔ رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلئے اسکیم کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ٹوکن استعمال کرنا ہوگا۔

اسکیم میں 800 سی سی تک کی گاڑی رکھنے والے افراد کیلئے بھی خصوصی سہولت رکھی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ایسے گاڑی مالکان ہر 10 روز میں 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت حاصل کرسکیں گے۔

حکام کے مطابق 800 سی سی تک گاڑیوں کیلئے ایک ماہ میں 10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔ اس طرح اہل صارفین ماہانہ بنیاد پر رعایتی پیٹرول کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔