بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

افغان طالبان کی دراندازی ناکام، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 8 ڈرونز تباہ کردیئے گئے

23 ستمبر, 2026 15:13

افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز آج صبح پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواج پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل کیے گئے، جن کا مقصد عوامی مقامات کو نشانہ بنانا تھا۔

افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انتہائی پیشہ ورانہ اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے اس بزدلانہ کوشش کو ناکام بنا دیا اور تمام ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے افغان طالبان کی کئی پوسٹیں تباہ کر دیں

ان میں سے 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالِبان رجیم کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں ان کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔