بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ انتقال کرگئیں

23 ستمبر, 2026 16:41

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ان کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ خاندانی ذرائع نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انتہائی افسوس کے ساتھ اس خبر کی اطلاع دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ بہت بوجھل دل کے ساتھ کرشنا مکھرجی کے انتقال کی خبر شیئر کی جارہی ہے۔ وہ 75 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

خاندان نے اس مشکل وقت میں لوگوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ اہل خانہ نے سوگ کے دوران نجی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور خاندان کو اس صدمے سے نمٹنے کے لیے وقت دینے کی اپیل کی۔

کرشنا مکھرجی کا تعلق بھی فلمی دنیا سے تھا۔ وہ ماضی میں پلے بیک گلوکارہ کے طور پر کام کرچکی تھیں۔ ان کی شادی معروف فلم ساز رام مکھرجی سے ہوئی تھی۔

رانی مکھرجی نے اپنے والدین کے فلمی پس منظر کے باعث بچپن سے ہی شوبز کی دنیا کو قریب سے دیکھا۔ بعد میں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بالی ووڈ کی نمایاں اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔

کرشنا مکھرجی کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد رانی مکھرجی کے مداحوں اور فلمی حلقوں میں بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تاہم خاندان کی جانب سے پرائیویسی کی درخواست کے باعث سوگ سے متعلق مزید ذاتی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔