پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، بحیرہ عرب میں 750 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لی

کراچی: پاک بحریہ کے جہازوں ہُنَین (HUNAIN) اور یارموک (YARMOOK) نے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسدادِ منشیات کارروائی کے دوران 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لیں، جن کی مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔
پاک بحریہ کے مطابق جہاز معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران ایک مشتبہ کشتی کو روکا گیا۔ بحری اہلکاروں نے کشتی پر سوار ہوکر تلاشی لی تو منشیات اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔
بورڈنگ آپریشن کے دوران خفیہ compartments سے منشیات برآمد کرکے انہیں قبضے میں لے لیا گیا۔ کارروائی میں پاک بحریہ کے جہازوں نے سمندری راستے سے منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل کی کوشش ناکام بنائی۔
پاک بحریہ کی اس کارروائی کو سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور بحری سکیورٹی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، این آئی، این آئی (ایم)، ٹی بِٹ نے کامیاب کارروائی پر دونوں بحری جہازوں کے افسران اور عملے کو سراہا۔
نیول چیف نے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، چوکسی اور ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ سمندری سکیورٹی برقرار رکھنے اور سمندری راستوں سے غیر قانونی منشیات کی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔
پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں اس نوعیت کی کارروائیاں سمندری راستوں کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے اور خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










