کراچی : روشم قتل کیس کا معمہ حل، پولیس وردی میں ملبوس قاتل کو گرفتارکرلیا گیا

کراچی میں سولہ سالہ روشم قتل کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، پولیس وردی میں ملبوس ملزم شیر خان کو اصل قاتل کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پیش آنے والے سولہ سالہ روشم کے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھ گئی ہے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اہم گرفتاریاں کی ہیں۔
بیس روز قبل پولیس وردی میں ملبوس ڈکیتوں کی فائرنگ کے نتیجے میں روشم جاں بحق ہو گیا تھا جو کہ آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی، حافظ قرآن اور میٹرک کا پوزیشن ہولڈر طالب علم تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، تین بھتہ خور گرفتار
مقتول کی والدہ کی جانب سے اصل قاتل شیر خان کی شناخت کے بعد ہی روشم کی تدفین عمل میں لائی گئی، جس کے بعد بیس روز سے جاری دھرنا بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے اس کارروائی کے دوران دلاور اور رضوان کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ اصل قاتل شیر خان کو ایس آئی یو نے دبوچ لیا ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزمان دلاور اور رضوان کے قبضے سے پولیس کی وردیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور ابتدائی تفتیش میں ان کا متعدد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











