ہفتہ، 3-اکتوبر،2026
ہفتہ 1448/04/22هـ (03-10-2026م)

وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان

03 اکتوبر, 2026 11:00

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کے لیے مالی معاونت سمیت تعلیم، صحت اور رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ان کے والد سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو رہائش کی سہولت دینے کا بھی کہا۔

شہباز شریف نے ہر متاثرہ خاندان کے لیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالی معاونت دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ سے براہ راست رابطے میں رہیں اور انہیں ضروری معاونت فراہم کریں۔

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقدامات کا مقصد صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کے خاندانوں کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں اور اہلخانہ کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔