اتوار، 4-اکتوبر،2026
اتوار 1448/04/23هـ (04-10-2026م)

خیبر پختونخوا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی، طلال چوہدری

04 اکتوبر, 2026 10:20

طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے سے انکاری ہے، جس کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی اور تمام باتوں پر اتفاق کی کوشش کی گئی، لیکن صوبائی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں تعاون کرنے سے گریزاں رہی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آج لکی مروت سے پُرامن لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا قیادت کے کہنے پر مسودے کو بار بار تبدیل کیا گیا، لیکن صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی۔

طلال چوہدری نے واضح کیا کہ اب مزید حد سے زیادہ انتظار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہاں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آئین میں بہت سے آپشنز موجود ہیں اور جو بھی قدم اٹھایا جائے گا، وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اٹھایا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔