ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، شیری رحمان

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پچھلے دو دنوں سے ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی اور چار مرتبہ مسودہ بدلا گیا، لیکن دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا تاکہ ملک کو کسی بھی قسم کے بڑے انتشار سے بچایا جا سکے اور اتحادی حکومت نے انتہائی مستقل مزاجی کے ساتھ مخالفین کے ہر نقطے پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی، طلال چوہدری
انہوں نے کہا کہ فریقین کے تمام خدشات کو سنا گیا، اپنی قیادت سے مسلسل مشاورت کی گئی اور امن کی خاطر مذاکراتی مسودے کو چار مرتبہ تبدیل کیا گیا۔
شیری رحمان نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سلامتی کے امور پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ملکی بقا اور امن کو مقدم رکھنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












