جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف موثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر کے دوران 435 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے، جس کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقوں میں کی گئیں۔ غیر قانونی افغان باشندوں کو تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
حکام کے مطابق افغانستان میں طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور سنگین معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، جن کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
سیکیورٹی فورسز ملک دشمن اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جنوبی بلوچستان کے مختلف حصوں میں اس طرح کی مؤثر کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









