پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

انمول عرف پنکی پر منشیات کیس میں فرد جرم عائد

05 اکتوبر, 2026 14:41

سیشن عدالت نے منشیات کے ایک مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کر دی، ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

سیشن عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف درج منشیات کے مقدمے کی سماعت کی گئی۔ عدالت کی جانب سے کارروائی کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم

ملزمہ کو پیش کرنے کے لیے ویڈیو لنک کا ذریعہ استعمال کیا گیا اور انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ملزمہ سے استفسار کیا گیا کہ آپ پر پولیس کی جانب سے منشیات کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے، کیا آپ کو یہ جرم قبول ہے؟

اس پر ملزمہ انمول نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہی اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات اور صحت جرم سے صریحاً انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزمہ کے انکار کے بعد کیس کے گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔