ایران اور امریکہ مذاکرات میں تعطل، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں عدم پیشرفت کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان برقرار ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے تعین کے لیے بین الاقوامی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں اتوار کے روز دو فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے دوسرے دور کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران ایک مستقل معاہدے کے قریب، خلیجی ممالک بھی حصہ بنیں گے، سفارتی ذرائع
عالمی وقت کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے برینٹ خام تیل کی قیمت 107.35 ڈالر تک پہنچ گئی، جو جنگ شروع ہونے سے پہلے کی قیمتوں کے مقابلے میں سینتالیس فیصد زیادہ ہے۔
سفارتی تعطل اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں سرمایہ کاروں نے جنگ بندی کے حوالے سے خدشات کو نظر انداز کر دیا۔
جاپان کا معیاری انڈیکس نکی دو سو پچیس صبح کی تجارت کے دوران صفر اعشاریہ چار فیصد بڑھ گیا، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












