منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

عالمی تیل کے ذخائر تیزی سے ختم، توانائی کا بڑا بحران سر پر ہے، جے پی مورگن

28 اپریل, 2026 08:50

جے پی مورگن نے عالمی سطح پر تیل کے بحران کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سپلائی کا پانچواں حصہ متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں کے آسمان سے باتیں کرنے کا امکان ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے جے پی مورگن کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے محض ایک ماہ کے اندر دنیا کو روزانہ تیرہ اعشاریہ سات ملین بیرل تیل کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو کہ عالمی سپلائی کا بیس فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بحران کا کوئی فوری حل نظر نہیں آرہا کیونکہ وہ حفاظتی نظام جو ماضی میں مارکیٹ کو سنبھالتا تھا، اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

ماضی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہنگامی حالات کے لیے اضافی تیل محفوظ رکھتے تھے، لیکن اب وہ بیک اپ ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

دنیا اس وقت یومیہ سات اعشاریہ ایک ملین بیرل کے ذخائر استعمال کر رہی ہے جو کہ زیادہ عرصے تک ممکن نہیں رہے گا۔

سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے طلب میں زبردستی کمی آئی ہے؛ ایشیا کے کیمیکل پلانٹس بند ہو رہے ہیں اور ایئر لائنز اپنی پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔

جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ ان تمام کوششوں کے باوجود مارکیٹ میں یومیہ دو اعشاریہ تین ملین بیرل کی کمی برقرار ہے۔

امریکی شیل آئل سے مدد ملنے میں کم از کم تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں، جو موجودہ ہنگامی صورتحال کے لیے انتہائی سست رفتار ہے۔ اپریل میں برینٹ کروڈ کی قیمت سو ڈالر رہی لیکن عملی طور پر تیل ایک سو بائیس ڈالر فی بیرل تک فروخت ہو رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔